تربیلا ڈیم نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔۔ ڈیم کا دروازہ کھولنے پر خوفناک پانی نکلنے کی ویڈیو وائرل

image

سیلابی صورتحال نے جہاں پورے ملک میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے وہیں اب تربیلا ڈیم کی بھی کچھ ایسی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

تربیلا ڈیم پاکستان کے بڑے ڈٰموں میں سے ایک ہے، جس طرح کراچی میں زیادہ بارشوں کے بعد حب ڈیم بھر چکا تھا اور پانی ڈیم سے باہر آنے کا امکان تھا، اسی طرح اب تربیلا ڈیم کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

پاکستان میں سیلابی کی موجودہ صورتحال اور تربیلا ڈیم میں پانی کے اضافے کے بعد سے تربیلا ڈیم کے ایمرجنسی والز کو کھول دیا گیا ہے، ایمر جنسی والز کو کھولنے سے پانی کا دباؤ جس طرح نکل رہا تھا، وہ دیکھنے والوں کو خوف میں بھی مبتلا کر رہا تھا۔

تربیلا ڈیم اتھارٹی کے مطابق جمعے کے روز تربیلا ڈیم میں 4 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا داخل ہوا تھا جس کے بعد سے اسپل ویز کو کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے تربیلا ڈیم کی سطح پہلے ہی 1550 فٹ کی بلندی پر پہنچ چکی ہے، اس کے بعد ایک کیوسک کے ریلے کی بھی گنجائش نہیں ہے۔

جبکہ جمعے کے روز ہی ایمر جنسی والوز کھولے گئے تھے، جس میں سے تربیلا ڈیم میں موجود پانی باہر نکل رہا ہے، اس منظر نے جہاں لوگوں کو خوف میں مبتلا کیا وہیں شہریوں ڈر بھی گئے ہیں کہ گویا آس پاس کا علاقے کو خطرہ نہ ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US