بہادری یا بے وقوفی، وہ وقت جب عمران نے سیلابی ریلے میں اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی، دیکھیے وائرل ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر سیلاب کی تباہی کی ویڈیو تو کافی وائرل ہیں، اسی دوران عمران خان کی ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہو گئی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی گاڑی میں ایک ایسا روڈ عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو جس پر شدید سلابی پانی کا دباؤ تھا۔

ایک کونے سے دوسرے کونے پر جانے کے لیے عمران خان کو ایک ایسی سڑک سے گزرنا تھا جہاں پانی کا بہاؤ انتہائی زیادہ تھا۔ مگر پھر بھی خان صاحب نے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ہمت اور حوصلے کا پیغام دیا۔

اگرچہ یہ ایک پُر خطر لمحہ تھا، کچھ لوگ اسے بے وقوفی اور کچھ اسے بہادری بھی تصور کر رہے ہیں۔ لیکن اس سب میں عمران خان کے اس عمل نے سب کی توجہ ضرور حاصل کی۔ 2015 کے سیلابی ریلے میں عمران خان ایک ایسی ہی سڑک سے گزر رہے تھے جہاں سیلابی ریلا گزر رہا تھا، ساتھ ہی عوام کی جانب سے مشورے بھی دیے جا رہے تھے کہ واپسی آجائیں واپسی۔

لیکن جب عمران خان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بھی آگے بڑھتی گئی تو لوگوں کی جان میں جان آئی کیونکہ سفید رنگ کی لینڈ کروزر نے سیلابی ریلے کے آگے ٹس سے مس نہیں ہوئی۔

اگرچہ بیچ میں گاڑی ڈگمگائی مگر پھر بھی عمران خان کی گاڑی دوسرے کونے تک پہنچ گئی، دوسرے کونے پر پہنچ کر جب لوگوں نے کہا ہم در گئے تو خان صاحب نے کہا کیوں ڈر گئے؟ اوپر اللہ ہے۔

واضح رہے یہ ویڈیو 2015 کی ہے لیکن ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US