سیلابی ریلے جس طرح ملک بھر میں تباہی مچا رہے ہیں، اسی طرح اب کچھ ایسی ویڈیو بھی سامنے آ رہی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر رہی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلا کس طرح لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رہا ہے وہیں ایک نوجوان بڑے سے پتھر پر بیٹھا ہوا ہے۔
نوجوان کی جانب سے کچھ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جو کہ سب کو حیران بھی کر رہا تھا اورخوف میں بھی مبتلا کر رہا تھا۔
دراصل اس نوجوان کو بچانے کے لیے شہری اپنی مدد آپ کے تحت کاروائی کر رہے تھے لیکن شاید نوجوان کو معلوم تھا کہ اس پتھر سے ذرا بھی آگے پیچھے ہوا تو خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ایک طرف کو بیٹھا رہا، یہ منظر دیکھ کر اسی نوجوان کی جانب متوجہ ہو گئے تھے۔
اگر چہ اس نوجوان کو بچانے کے لیے دو نوجوان مزید بھی اسی کی طرف آئے لیکن نوجوان نے ان کی طرف جانے کی کوشش بھی نہیں کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔