ہم نے شہباز کو بہت سمجھایا تھا کہ پاکستان مت جاؤ لیکن ۔۔ شہباز گل کی بہن اپنے بھائی کی بے گناہی بیان کرتے ہوئے رو پڑیں

image

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی بہن نے امریکہ سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ" ہم نے اپنے بھائی کو منع کیا تھا کہ پاکستان نہ جاؤ یہاں اتنی محفوظ زندگی ہے، ایک اچھی جامعہ میں پروفیسر ہو، تمہاری لائف بالکل ٹھیک ہے، پاکستان کیوں جانا چاہتے ہو جس پر وہ ہمیشہ یہی کہتا آیا کہ نہیں پاکستان کو وہاں کی عوام کو ہماری ضرورت ہے، ہمیں ان کے لئے خدمات انجام دینی چاہیئے۔ "

بہن نے یہ بھی کہا کہ: " میرے بھائی کو اگر یہاں کی عدالتوں میں انصاف نہ ملا تو اللہ کی عدالت میں ضرور ملے گا۔ ہم یہاں سے ہمیشہ پاکستانیوں کا ساتھ دیتے ہیں، فنڈ کی مد میں پیسے دیتے ہیں، پھر بھی یہ سلوک ہو رہا ہے ہمارے ساتھ۔ چاروں طرف جو باتیں ہو رہی ہیں وہ تو دیکھیں آپ لوگ۔ ہمارے پاس زیادتیوں کے ثبوت موجود ہیں کیا اس طرح ٹارچر کیا جاتا ہے استادوں کے ساتھ۔۔ "

وہیں آج شہباز گل کی درخواست ضمانت کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل مکمل کرلیے، فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ اسلام آباد کی عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی کے افسران کے خلاف منظم طریقے سے ملزم نے بات کی، اس کے الفاظ نے پاک فوج میں بغاوت کی کوشش کی، شہباز گل نے پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US