انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ۔۔ غریب بچوں کو کھانا پھینک کر دینے والا یہ شخص کون ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

افسوس کی بات ہے کہ انسانیت کی تذلیل کرنے والے بھی خود انسان ہیں۔ ایک انسان کو اپنی عزتِ نفس حد سے زیادہ پسند ہے لیکن دوسروں کی عزت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایک مشہور کہاوت ہے خُدا گنجے کو ناخن نہ دے کہ وہ دوسروں کو نوچ کر کھائے۔ یہ اسی لئے کہی گئی ہے کہ خدا کبھی کسی کو دوسروں پر غالب نہ لائے ورنہ ایک انسان ظلم و ستم کرنے میں نہ تو جانوروں کے حقوق کا خیال کرتا ہے اور نہ ہی بشرِ مومن کا ۔۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک پیر غریبوں کے لئے محفل سجائے بیٹھا ہے، اس نے لنگر کا اہتمام کر رکھا ہے تاکہ گاؤں والے اسے عزت دیں، اس کے پاؤں چومیں، اس کے آگے سر جھکائیں۔

گاؤں والے سب لوگ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں اس شخص کے سامنے ڈھیر سارا کھانا یز پر رکھا وہا ہے اور غریب بھیک مانگنے والے بچوں نے جب کھانا مانگنا چاہا تو انہیں یوں اچھال کر کھانا دیا جا رہا ہے جیسے انہوں نے کھانا نہیں کوئی رشوت مانگ لی ہو۔

ویڈیو میں وائرل ہونے والے اس شخص کا تعلق جھنگ سے بتایا جاتا ہے ان کا نام پیر پٹھان قاسم آغا صاحب ہے۔ جھنگ کی اکثریت ان کو پیر سمجھتی ہے اور ان کو بڑی عقیدت سے مان دیا جاتا ہے۔ لیکن ان کا یہ رویہ اس کے بالکل برعکس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US