اتنے مہنگے ٹماٹر کیوں خریدیں، لال رسیلے ٹماٹر اگر نہ ہوں تو کھانا بناتے ہوئے اس کی جگہ لوکی کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟

image

مہنگائی کے بڑھتے ہی جس طرح ضروری اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، اسی طرح اب ٹماٹر بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے دوسرا آسان راستہ کیا ہو سکتا ہے؟

ٹماٹر کی قیمتیں اس وقت یوں معلوم ہو رہی ہیں کہ جیسے سونے کا بھاؤ تو جو کم ہو کر ہی نہیں دے رہا ہے۔ ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 200 روپے سے بھی تجاوز کر رہی ہے۔

ظاہر سی بات ہے ٹماٹر کھانوں میں استعمال ہونے والا سب سے اہم جُز ہے، اگر یہ نہ ہو تو کھانوں میں ذائقہ بھی نہ ہو اور مزاح بھی نہ ہونے کے برابر ہو۔

لیکن کچھ حد تک اس مسئلے کا بھی حل موجود ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کریں تو۔

Daraz.pk, gomart.pk, shop.hamariweb.comویب سائٹس پر ٹماٹر بھی موجود ہیں جو کہ عام مارکیٹس میں موجود ٹماٹروں کی قیمتوں سے زیادہ نہیں مگر کچھ حد تک ریلیف کا باعث بن سکتے ہیں۔ جہاں عام مارکیٹس اور دکانوں میں ٹماٹر 500 سے 600 روپے تک مل رہے ہیں وہیں اب آن لائن ویب سائٹس پر مختلف قیمتوں کے ساتھ ٹماٹر موجود ہیں۔

یہ ریٹس 279 کلو، 343 کلو، 385 کلو کے طور پر آن لائن فروخت کے لیے موجود ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آپ اپنی پسند کی ویب سائٹ سے بھی لے سکتے ہیں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں، جبکہ ان ویب سائٹس سے بھی لے سکتے ہیں جن پر آپ پہلی بار اعتماد کرنے والے ہیں، لیکن اعتماد آپ اس طرح کر سکتے ہیں کہ آپ سے پہلے جن لوگوں نے یہ ٹماٹر خریدیں ہیں، ان کی رائے یعنی ریٹننگ موجود ہوتی ہے، جو بتاتی ہے کہ کیا گراہک کو ٹماٹر پسند آئے یا نہیں۔

گراہک 1 سے 5 کے درمیان اسٹار دے کر ویب سائٹ کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہے۔

دوسری جانب اگر آپ کو ٹماٹر کا متبادل ٹرائی کرنا ہے تو یہ آئیڈیا بھی بُرا نہیں ہے کیونکہ کھانوں میں ٹماٹر جیسا ہی ذائقہ دیگر غذاؤں سے بھی آ سکتا ہے۔

بالائی سے پاک سادہ دہی بھی ٹماٹر کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح لوکی کو بھی ٹماٹر کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ کٹھاس کو شامل کرنے کے لیے آم کا پاؤڈر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

املی کو بھی ٹماٹر کا متبادل سمجھا جاتا ہے، املی میں موجود کٹھاس اگرچہ زیادہ ہوتی ہے مگر کھانے کے حساب سے لیا جا سکتا ہے، بس اس کے لیے املی کو 20 سے 25 منٹ پانی میں بھگو کر رکھ لیں۔

جبکہ گھر میں موجود کیچپ کو بھی سالن میں ٹماٹر کے متبادل کے طور پر گریوی میں ڈالا جا سکتا ہے، اس سے شوربا مزید گاڑھا ہو جاتا ہے۔ بس اس کے لیے ضروری ہے کہ کھانا بناتے وقت کیچپ کو اچھی طرح پکائیں تاکہ اس کی مٹھاس ختم ہو جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US