عمران خان کی ٹیلی تھون یا آئی ایم ایف سے قرضے کا اثر ۔۔ جانیے ڈالر کتنا سستا ہو گیا؟

image

پاکستان میں ڈالر آسمان کو چھونے کے بعد ایک بار پھر نیچے کو گرنا شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے تک سستا ہو گیا ہے۔ یعنی اب ڈالر 224 روپے کے ساتھ کمزور ہونا شروع ہو گیا ہے۔ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 42 پیسے کمی کے بعد 220 روپے 50 پیسے ہو گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 1 اعشاریہ 2 فیصد کے اضافے کے ساتھ شروع ہوا، 100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43016 تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئے قرضے دینے کی مںظوری دے دی ہے، جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی تھون فنڈ ریزنگ مہم کے ذریعے 5 ارب سے زائد کی رقم جمع ہو گئی ہے، اس میں سے بیشتر رقم بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی ہے جو کہ پاکستانی بینکوں کے ذریعے آئے گی۔ یہ دوسری وجہ بھی معیشت کی بہتری کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US