کب سے گلک میں پیسے جمع کررہی تھیں ۔۔ معصوم بچوں نے حدیقہ کیانی کو سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے گلک توڑ کر پیسے دے دئیے

image

پاکستان نے گزشتہ برسوں میں متعدد آفات کا سامنا کیا ہے اور ہم ہمیشہ ہرمشکل ہر ناگہانی سے اللہ کی مدد سے نکل ہی آتے ہیں۔ اس کے پیچھے یہی وجہ ہے کہ کس طرح ہمارے چھوٹے بچے بھی مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔ حدیقہ کیانی اس وقت غیر معمولی کام کر رہی ہیں اور یہ ننھے منے بچے بھی یقینی طور پر ہم سب کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں جو کچھ وہ کر سکتے ہیں انہوں نے کیا۔ اور جس سے جو ہوسکتا ہے وہ کرنے کو تیار ہے۔

حدیقہ کیانی مشہوراداکارہ، گلوکارہ، اور بزنس وومن ہیں۔ پاکستان میں سیلاب آتے ہی اس کا سنتے ہی انہوں نے اس آفت کی شدت کا احساس کیا۔ جیسے ہی بلوچستان میں سیلاب آیا، حدیقہ کیانی ہمارے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لیے فرنٹ لائن پرآگئیں اور انہوں نے وسیلہ راہ کے نام سے امدادی مہم شروع کی۔ حدیقہ اس مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ آن لائن کے ساتھ ساتھ اپنے حدیقہ کیانی سیلون میں بھی عطیات جمع کر رہی ہے جہاں آپ جا کر نیک مقصد کے لیے چندہ دے سکتے ہیں۔

حدیقہ کیانی نے سیلاب زدگان کے لیے ایک زبردست کام کیا ہے اوران کے پاس دو پیاری بچیاں اس مقصد کے لیے عطیہ کرنے پہنچ گئیں۔ یہ معصوم بچیاں اپنے پگی بینک کے ساتھ یا جیسا کہ ہم انہیں پاکستان میں "گلک" کہتے ہیں حدیقہ کیانی سیلون کا دورہ کرنے آئیں اور ضرورت مند لوگوں کے لیے اپنی بچت عطیہ کی۔ حدیقہ نے اسے اپنے پیج پہ شئیر کیا تاکہ لوگوں کو اس سے تحریک ملے اور وہ بھی آگے بڑھیں۔ سیلاب زدگان کے لئے جس طرح اس وقت ہماری پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہے اس نے یہ ثابت کردیا کہ ہم ایک ہیں اور دشمن ہم میں جتنے بھی تفرقے پیدا کر لے وقت پڑنے پر انشاء اللہ ہم ایک ہی رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US