تپتی دھوم اور قدرتی آفات کی وجہ سے جہاں انسان تکلیف برداشت کرتے ہیں وہیں جانور بھی بن بولے اپنی تکلیف کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک بلی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ پالتو جانور سمجھی جانے والی یہ بلی دراصل گلی کوچوں میں گھومنے والی بلی ہے۔
لیکن جب تپتی گرمی میں زمین بھی آگ ابل رہی ہوتی ہے، ایسے میں یہ بے زبان جانور بھی انسانوں سے مدد کی فریاد کرتے ہیں مگر ایک منفرد انداز سے۔
اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی شیشے کے دروازے کے دوسری طرف یعنی سورج کی تپتی کرن سے بچنے کے لیے ایک دکان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں اے سی لگا ہے، اور اے سی کی ٹھنڈک اسے یہ بتا رہی تھی کہ یہاں اسے کچھ سکون میسر آ سکتا ہے۔
بس اسی امید کے ساتھ انسان پر اعتماد کر کے پاس آئی تھی، کہ شاید انسان کو ترس آ جائے، اور ایسا ہی ہوا، معصوم انداز میں تکلیف کا احساس اس انسان کو اس حد تک بھایا کہ اس نے فورا دروازہ کھول دیا۔
بلی نے اندر داخل ہوتے ہی اپنی دم اٹھا دی، یوں دم اٹھانا دراصل اشارہ ہوتا ہے کہ بلی آپ سے محبت کا اظہار کر رہی ہے۔ بلی نے اندر آتے یہ ایک ایسا مقام چُنا جہاں وہ ٹیک لگا کر لیٹ سکے۔
اس ویڈیو نے صارفین کی بھی خوب توجہ حاصل کی ہے، جبکہ ایک پیج پر اسے شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ اچھا پانے کے لیے اللہ کی مخلوق کے ساتھ اچھا کرو۔