پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان آج عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان سے صحافیوں نے سوالات کیے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنے راستے چل رہے تھے جہاں ان سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کی اہلیہ پر الزام لگا بشریٰ بی بی نے ہیروں کا ہار لیا تھا؟
عمران خان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہار تو بہت سستے ہوتے ہیں کسی مہنگی چیز کی بات کرو۔
صحافی نے ایک اور سوال عمران خان سے پوچھا کہ ضمانت کا فیصلہ کس نے کروایا جس پرچیئرمین پی ٹی آئی نے کہامیں کہ ہر روز خطرناک ہوتا جارہا ہوں۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ خان صاحب! آپ کے خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لیے ہے؟
جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا میں آج یہ سرگودھا کے جلسے میں سب کو بتاؤں گا۔