600 سے ٹماٹر 150 روپے پر آگیا ۔۔ ملک بھر میں سبزیاں سستی، بجلی اور پیٹرول مزید مہنگا ! گھریلو صارفین اس ماہ کم بجٹ میں گزارہ کیسے ممکن؟

image

ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے جہاں تمام تر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں اب حکومت کی جانب سے بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ پیٹرول کے مہنگا ہونے سے جہاں پہلے ہی عوام شدید سر درد میں مبتلا تھی وہیں پچھلے دنوں ٹماٹر اور پیاز کی قیمت نے پریشان کردیا۔

گزشتہ دنوں ٹماٹر 600 اور پیاز 300 روپے تک فروخت کی گئی لیکن مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے طوفان کے پیشِ نظر ایران سے ٹماٹر اور پیاز منگوا لیے گئے جس کے بعد ملک بھر میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی کل ڈھائی سو روپے فی کلو ملنے والا ٹماٹر آج 200 اور 150 میں بھی ملنے لگا۔

مگر صرف سبزیاں ہی نہیں حکومت نے پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا جس سے اس ماہ کا خرچہ ایک عام صارف کے لیے نکالنا مشکل ہے، جہاں تمام تر چیزوں کے دام بڑھے ہیں وہیں ان اضافی اخراجات کی مد میں مہینے بھر کا خرچ کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ لیکن ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ سیلاب کے بعد دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کس حد تک اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US