1 ماہ کی تنخواہ کے بجائے رشوت سیلاب متاثرین کو دیں تاکہ ۔۔ مصطفی کمال کی سیاستدانوں پر کڑی تنقید، امداد کا مشورہ

image

پاک سر زمین پارٹی کے بانی مصطفیٰ کمال نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو طنزیہ مشورہ دیتے ہوئے انہیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سید مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے سید مراد علی شاہ پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ آپ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت سندھ کے تمام وزراء اور سرکاری افسران سے گزارش ہے کہ ایک ماہ کی تنخواہ کے بجائے اپنی ایک ماہ کی ' رشوت' سیلاب زدگان کے نام کردیں۔

مصطفیٰ کمال نے مزید اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس سے یہ ہوگا کہ ایک سال تک کے لیے سندھ کے باشندوں کے لیے ایک ماہ کا بندوبست ہوجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US