سیلاب ریلیف کیمپ میں بچے کی پیدائش، والدین نے بچے کا ایسا کیا انوکھا نام رکھ دیا کہ لوگ حیران رہ گئے؟

image

سیلاب متاثرہ علاقوں میں حاملہ خواتین کی تعداد اس وقت ساڑھے 6 لاکھ ہے جس میں سے تقریباً 73 ہزار بچے اگلے ماہ پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ان بچوں کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولیتا کے لئے حکومت کو بڑے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہیں روزانہ کی بنیاد پر بھی بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے جن کے لئے نہ تو ہسپتال کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی دوائیوں کی، خواتین ٹرک، ٹریکٹر اور ریلیف کیمپ میں بچے پیدا کر رہی ہیں۔

لاڑکانہ میں متاثرین کے لیے لگائے گئے سیلاب ریلیف کیمپ میں خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’سیلاب‘ ہی رکھ دیا ۔ والد کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں نے اسے ٹریکٹر پر جنم دیا وہ بھی بناء کسی بنیادی سہولت کے، یہ اتنے مشکل وقت میں پید اہوا ہے اس لئے ہم نے اس کا نام سیلاب ہی رکھ دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US