جوتے پالش کر کر کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والا بچہ ۔۔ ملک کی خدمت کا سچا جذبہ رکھنے والا یہ بچہ سب کی آنکھوں کا تارا بن گیا

image

انسان امیر پیسوں سے نہیں بلکہ اپنی نیت اور خلوص سے ہوتا ہے۔ ہمارے معشرے میں ایسے بہت سے امیر موجود ہیں جن کے پاس کروڑوں کی دولت ہے مگر پھر بھی دل کے غریب ہیں اور مصیبت زدہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے انہیں اپنے عیش و آرام سے فرصت نہیں ہے۔ مگر ایک بچہ سوشل میڈیا پر خوب وائلر ہو رہا ہے جس کے خود کے پاس پیسے نہیں مگر وہ محنت کرکے سیلاب متاثرین کے لئے پیسے اکھٹے کر رہا ہے۔

الخدمت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یہ بچ جو جوتے پالش کرکے 5 دن سے لگاتار سیلاب متاثرین کے لئے امداد اکٹھی کر رہا ہے۔ پہلے تو اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو اس نے جوتے پالش کیے اور روپے 60 کمائے پھر ان پیسوں میں سے تیس روپے عطیہ کردیے۔

بچے کا یہ حوصلہ اور مدد کرنے کا جذبہ ایکنر پرسن حامد میر کو بھی خوب پسند آیا انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: " براہ کرم اس بچے کا نام اور رابطہ نمبر دیدیں اس کو تو خود مدد کی ضرورت ہے لیکن یہ بہادر غریب بچہ دوسروں کی مدد کر رہا ہے۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US