مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز خبروں میں رہنے کا فن خوب اچھی طرح جانتی ہیں۔ اس کے لئے اکثر وہ سرگرم بھی رہتی ہیں، کبھی اپنے بیانات سے کبھی اپنے لباس سے اور کبھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ۔ ہم یہاں آپ کو مریم نواز شریف کے وہ مشہور لک دکھائیں گے جو لوگوں نے دیکھے اور پسند کیے۔
نومبر 2020 گلگت بلتستان میں ایک عوامی اجتماع میں ترک ڈرامہ سیریز کے مقبول کردار حلیمہ سلطان کے روپ میں نظر آئیں۔ مریم نواز نے سر سے پاؤں تک نیلے رنگ کے ہلکے شیڈ میں ایک سٹیٹمنٹ ہیڈ پیس پہنا ہوا تھا جو دیریلیش ارطغرل میں ترک اداکار ایسرا بلجک نے حلیمہ سلطان کے روپ سے ملتا جلتا تھا۔
حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ڈیرہ غازی خان میں سیلاب سے متاثرہ شہر تونسہ کا دورہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے شوہر کیپٹن صفدر اور 63 کاروں پر مشتمل پروٹوکول کے ساتھ حالیہ سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کی۔ ایسے میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں۔ مریم نواز نے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا، ان کے دکھ پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک دو کو گلے لگایا۔
ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، لیکن ناقدین مریم نواز کے دورے کو عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے اس روپ کو انجلینا جولی کے روپ کی نقل قرار دیا جارہا ہے۔ جب انجلینا جولی نے پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب زدگان کے کیمپس کا دورہ کیا تھا۔ درحقیقت مریم نواز نے اس دورہ میں متاثرین میں سے ایک خاتون کو گلے لگایا، باہر بلایا۔ خواتین نے انکشاف کیا کہ مریم اور ان کے لوگوں نے کوئی مدد یا ریلیف پیش نہیں کیا، اور یہ کہ گلے لگانا خالصتاً کیمروں کے لیے تھا۔

مریم نواز کا ایک اور روپ برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن کے روپ کی نقل قرار دیا جارہا ہے جس میں کیٹ میڈلٹن نے سفید لباس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کا شلوار قمیض زیب تن کیا تھا۔ نومبر 2019 میں برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے موقع پر شہزادی نے یہ لباس پہنا تھا۔ مریم نواز کے سفید ڈیزائنر سوٹ کو بھی کیٹ میڈلٹن کی کاپی کہا گیا۔
کوئی کچھ بھی کہے لیکن مریم نواز اپنی من مانی کرتی ہیں اور جو ان کو پسند ہے وہ اسی کو اپناتی ہیں۔ مریم نواز ایک خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں اورمقبولیت حاصل کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔ ناقدین کچھ بھی کہیں مریم نواز ان شخسیات کی کاپی کر کے ان سے زیادہ خوبصورت اور باوقار نظر آرہی ہیں۔