کامیابی اور شہرت ان کے قدم چومتی ہے۔۔ اگر آپ بھی ستمبر میں پیدا ہوئے ہیں تو جانیں آپ کا ستارہ کون سے اہم راز بتاتا ہے؟

image

ستمبر سال کا نواں مہینہ ہے۔ اس مہینے کی ایک خاص بات جاتی گرمیاں اور ٹھنڈی شامیں بھی ہوتی ہیں۔ بدلتا موسم رکھنے والے اس خوبصورت مہینے میں پیدا ہونے والے لوگ بھی کافی مختلف مزاج رکھتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں میں کون سی نمایاں خصوصیات ہوتی ہیں۔

دولت ہو یا شہرت ان کے قدم چومتی ہے

ستمبر میں 23 تاریخ تک پیدا ہونے والے افراد کا ستارہ برج سمبلا اور اس کے بعد پیدا ہونے والوں کا ستارہ برج میزان ہوتا ہے۔ اس مہینے بہت سی مشہور شخصیات پیدا ہوتی ہیں اس لئے ماہر نجوم کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے افراد میں قسمت کے دھنی ہونے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔ نہ صرف دولت بلکہ شہرت اور کامیابی بھی ان کے قدم چومتی ہے۔

الرجیز سے متاثر رہتے ہیں

چونکہ ستمبر میں خزاں کا موسم رہتا ہے اس لئے اس ماہ پیدا ہونے والے افراد میں مختلف الرجیز پائی جاسکتی ہیں۔ انھیں دودھ،انڈے اور مونگ پھلی سے بھی الرجی ہوسکتی ہے

لمبی عمر ہوتی ہے

نیو سائنٹسٹ ڈاٹ کام کی ریسرچ کے مطابق ستمبر میں پیدا ہونے والے افراد اکثر 100سال سے زیادہ عمر پاتے ہیں۔ اس کی وجہ طبی ماہرین یوں بتاتے ہیں کہ مختلف الرجیز اور خنک موسم سے لڑتے رہنے کی وجہ سے ان لوگوں کی قوت مدافعت اچھی ہوجاتی ہے اور یہ لمبی عمر پاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US