نماز پڑھنے کی جگہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔ جمعے کے دن افغانستان کی مسجد میں دھماکہ! پیش امام سمیت کئی نمازی شہید

image

افغانستان ایک بار پھر بم دھماکے سے گونج اٹھا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعے کے دن ہرات کی مسجد کے باہر دھماکے سے طالبان رہنما مجیب الرحمان انصاری سمیت کئی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجیب الرحمان اپنے محافظوں اور شہریوں کے ساتھ مسجد کی جانب جاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ البتہ ہلاکتوں کی کل تعداد کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد انھوں نے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اس کے باوجود مختلف جگہوں پر دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ خاص طور پر نماز پڑھنے کی جگہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US