ٹانگوں کی بجائے سینگ کے ساتھ پیدائش ۔۔ یہ عجیب الخلقت بچہ کہاں پیدا ہوا جس کے پیدا ہوتے ہی سب لوگ پریشان ہو گئے

image

بچہ جب اس دنیا میں آتا ہے تو اس کے گھر والے خوش ہو جاتے ہیں لیکن ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس نے دنیا میں آتے ہی سب کو پریشان کر دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شیو پوری کے علاقے مین پورہ میں ایک عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بچہ ویسے تو نارمل ہے پر اس کی ٹانگوں کی بجائے ایک سینگ نما چیز موجود ہے جس نے ڈاکٹرز کو حیران پریشان کر دیا۔ اس بچے کے دنیا میں آتے ہی یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح دنیا میں پھیل گئی۔

پیدائش کے بعد بچے کو پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتلا میں ریفر کر دیا۔ جہاں کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی ابھی مکمل افزائش نہیں ہوئی۔

اس کا وزن 1 عشاریہ زیرو 4 کلوگرام ہے جو کہ بہت کم وزن ہے۔ اپنی نوعیت کے اس حران کن و منفرد واقعے کے بعد ماہر ڈاکٹروں نے اس کی صحت کو مستحکم قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ اس وقت بچے کو اسپتال کے نیو بورن کیئر یونٹ میں رکھا گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts