پانی کو دیکھ کر بھاگے پر پھنس گئے تھے ۔۔ کوہستان کے سیلاب میں ڈوبنے والے 5 دوستوں میں سے معجزانہ طور پر بچ جانے والے لڑکے کے نئے انکشاف؟

image

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، یہ بات تو آپ نے ہزاروں مرتبہ سنی ہو گی مگر اس بات کا ثبوت آج ہم آپکے سامنے لے آئے ہیں۔

آج سے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں 5 دوست ایک پتھر پر کھڑے سیلاب سے نکلنے کیلئے مدد کا انتظار کر رہے تھے پر کوئی انہیں بچانے نہ آیا اور وہ اللہ پاک کو پیارے ہو گئے۔

یہ واقعہ ہے کوہستان کا ، ان 5 دوستوں میں سے ایک دوست معجزانہ طور پر بچ گیا اور باقی نہ بچ سکے۔ زندہ بچ جانے والا شخص کہتا ہے کہ ہم تو معمول کے مطابق اپنا کام کر رہے تھے لیکن اچانک سے وہاں سیلاب آتا دیکھا تو محفوط مقام پر منتقل ہونا چاہا مگر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ہم پتھر تک ہی محدود ہو گئے۔

یوں ہم نے وہاں 5 گھنٹے مدد کے انتظار میں گزارے تو ہمارے رشتےداروں، علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکوموتوں سے مدد کی اپیل بھی کی پھر بھی کوئی نہ آیا جبکہ میرے پاس تو ابھی تک یہ بھی کوئی پوچھنے نہ آیا کہ ڈوب جانے والے لوگ کون تھے؟ اگر مالی نقصان کی بات کی جائے تو ہماری گاڑیاں سب کی سب پہلے ہی ڈوب چکی تھیں سیلاب میں۔

اس لڑکے کا نام ہے عبید اللہ جو کہتا ہے کہ ہمارے دوست اس صورتحال میں بہت پریشان ہو گئے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ رسیوں کے سہارے نکل جائیں مگر ایسا نہ ممکن نہ تھا اور جب ہمیں سیلابی پانی بہا لے جا رہا تھا تو میں بھی انہیں رسیوں کی مدد سے باہر آیا اور تو اور ہم سب دوست یہی سوچتے رہے کہ کوئی تو ہمیں بچانے آئے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts