بس یہ دیکھنا باقی رہ گیا تھا ۔۔ لندن سے چوری ہوئی مہنگی ترین گاڑی کراچی سے برآمد ہوگئی، کار کراچی کیسے پہنچی اہم انکشاف ہوگیا

image

آج کی سب سے اہم خبر نے لوگوں کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا جس سے متعلق سوشل میڈیا پر کافی بحث جاری ہے وہ یہ کہ لندن سے چوری کی گئی ایک مہنگی ترین گاڑی کراچی سے ملی ہے جس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کسٹم حکام کی جانب سے ایک مہنگی گاڑی 'Bentley Mulsanne' برآمد کر لی گئی ہے جسے لندن سے چوری کیا گیا تھا اور پھر بندرگاہ سے شہر بھیج دیا گیا تھا۔ گاڑی کی قیمت (تقریباً 250000 پاؤنڈ) جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 6 کروڑ 31 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (سی سی ای)، کراچی نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے انٹیلی جنس ادارے نے پاکستانی حکام کو اطلاع دی کہ چوری کی گاڑی کراچی کے ڈی ایچ اے علاقے میں ایک گھر میں کھڑی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے کلکٹریٹ آف کسٹمز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک دوست ملک کی قومی ایجنسی کی قابل اعتماد رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے مطابق ایک گرے رنگ کی بینٹلی ملسن، V8 آٹومیٹک، VIN نمبر SCBBA63Y7FC001375، انجن نمبر CKB304693 جو لندن سے چوری کی گئی تھی ایجنسی نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گاڑی اس وقت کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں موجود ہے۔

جس گھر سے گاڑی برآمد ہوئی وہاں کے رہائشی جمیل شفیع نے کسٹمز حکام کو بتایا کہ اسے نوید بلوانی نامی شخص نےگاڑی دلوائی ہے، کسٹمز نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا، گاڑی کسٹمز کے ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق لندن سے چوری ہونے والی گاڑی مشرقی یورپی ملک کے سفیر کے نام پر منگوائی گئی، سفارتی سطح پر چوری کی گاڑی برآمد گی کا علم ہونے پر ملک نے اپنا سفیر واپس بلوالیا۔

سوشل میڈیا پر کروڑوں کی گاڑی پر صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔

ایک صارف نے طنزیہ طور پر لکھا کہ ملک کا نام روشن کرنے کا بہت بہت شکریہ۔

ایک صارف نے غصے بھرے انداز میں اس معاملے پر تبصرہ کیا کہ یہ ملک میں کرپشن کی سطح کو ظاہر کررہا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts