مشکل وقت میں اللہ کو کثرت سے یاد کر تے رہیں گے ۔۔ سیلاب متاثرین نے خیمے کو مسجد بنا لیا، دیکھیے

image

جذبہ ایمان سے سرشار اور خدا وندی پر یقین کرنے والے مشکل وقت میں بھی اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے ہیں۔ جیسا کہ اس وقت سیلاب کی وجہ سے لوگ بہت پریشان ہیں جن کے پاس رہنے کے لیے چھت نہیں ہیں ۔بچے بڑے خواتین کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس آفت کے باوجود سیلاب متاثرین اللہ کو یاد کر رہے ہیں اور عبادت میں مصروف ہیں۔

اسی سے منسلک آیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ سندھ کا ضلع مٹیاری میں سیلاب سے متاثرہ مقامی افراد نے حکومت کے فراہم کردہ خیموں کو مسجد بنا کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔

مٹیاری کی تحصیل سعید آباد کے مقامی لوگوں نے عارضی خیمے کو مسجد میں تبدیل کر کے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کے متعلق پیغام دیا ہے کہ چاہے جتنی مشکل بھی آن پڑے اللہ کی عبادت جاری رکھنی ہے۔ اس خیمے میں بنائی گئی مسجد میں لوگوں کو نماز کی ادائیگی کے ساتھ بچوں کو قرآن پاک کا سبق پڑھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے رپورٹر کو مسجد کے امام نے کہا کہ مومن کی پہچان ہی یہی ہے کہ اس کے دل میں اللہ کا خوف ہو، ہم اللہ کے امتحان میں کامیاب ہوں گے اور اس کا ذکر بھی کرتے رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US