کراچی کے سول ہسپتال میں کل 8 حاملہ خواتین کو داخل کروایا گیا جو مختلف سیلاب متاثرین کیمپوں سے لائی گئی تھیں۔ ان خوواتین کو نہ صرف جسمانی کمزوی کی شکایات ہیں بلکہ ان کے جسم میں دیگر بیماریاں بھی پھیلی ہوئی ہیں کسی کو جلدی بیماری ہے تو کسی کا بچہ پیٹ میں اپنی پوزیشن بدل چکا ہے جس کے باعث کئی قسم کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔
ایم ایس اسپتال ڈاکٹر روبینہ بشیر کے مطابق آج دوپہر تک ان 8 میں سے 3 خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں 1بیٹی اور 2 لڑکے ہیں۔ اب بچے اور ماں بالکل صحت مند اور خطرے سے باہر ہیں۔ لیکن ان خواتین کی ڈیلیویری دیگر خواتین کے مقابلے پیچیدہ ہے جس کی وجہ ان میں آئرن اور خون کی بڑی مقدار میں کمی ہے۔