اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز پاکستان نہیں بلکہ افغانستان کا کوہ ہندوکش تھا.
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 5.3 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے اس شدت کے جھٹکے جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔