کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے کراچی شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لیے موٹر سائیکل اسکواڈ فعال کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
پولیس چیف کی سربراہی میں ہونے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تمام اضلاع میں 100 موٹر سائیکل فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
جبکہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن یونٹس کرائمز پیش افراد کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاں کریں گے۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہیں، جس میں ڈکیت آزادانہ طور پر کرائم کی وارداتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔