سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ اس حد تک منفرد ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی بھی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر Soul Brothers Pakistan کے نام سے موجود پیج پر ایک صارف نے اپنے روحانی بھائیوں کے لیے ایک پوسٹ اپلوڈ کیا۔
محمد ارشد نامی صارف کی جانب سے ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ایک خاتون اور ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ دونوں افراد محمد ارشد کے والدین ہیں، لیکن ساتھ ہی محمد ارشد نے آگے ایسا کچھ لکھا جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔
محمد ارشد کا کہنا تھا کہ میری والدہ گزشتہ 10 دنوں سے حرم پاک میں لاپتہ ہیں، اگر کسی کو معلومات ملیں یا ان کی کوئی خبر ملے تو ہمیں پاکستان کے اس نمبر 03463562600 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
والدہ عمرے کی غرض سے حرم شریف گئی تھیں، تاہم وہ حرم شریف میں لاپتہ ہو گئی ہیں۔ اس مقدس مقام پر جانے کا خواب ہر مسلمان دیکھتا ہے اور مسلمان کا یہ خواب بھی ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کو اس مقام پر لے جائے۔
لیکن ماں یوں اچانک لاپتہ ہو جائیں وہ بھی ان کے لیے ایک طرح سے انجان جگہ ہو، اگرچہ جذباتی طور پر اور مقدس جگہ ہے۔ مگر بیٹے کے لیے پریشانی تو ہوتی ہے کہ والدہ اکیلی کہاں ہوں گی؟ ٹھیک ہوں گی؟
اسی خیال کو سوچ کر محمد ارشد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تاکہ ان کی والدہ کی کوئی خبر مل سکے، اللہ کریم محمد ارشد کی والدہ کو ان تک ملائے، آمین۔