“اپنے ملک کی جیت سے زیادہ اس بات کی خوشی کے شوہر کا ملک ہار گیا۔ پچھلی بار جب انڈیا پاکستان سے جیتا تھا تب میرے میاں بہت بڑا بول بول رہے تھے۔ اس بار پاکستان جیتا ہے تو میں بہت زیادہ خوش ہوں“
یہ کہنا ہے دبئی میں اہنے والی ایسی خاتون کا جو خود تو پاکستانی ہیں لیکن ان کے شوہر بھارتی ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کے میچ جیتے کے بعد سماء نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اس دلچسپ جوڑے کا کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی اپنے اپنے ملک کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور پھر جس کا ملک فتح یاب ہو وہ دوسرے کو تنگ کرتا ہے۔
بھارت کو سپورٹ کرنے والے عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیگم کے ملک پاکستان کی جیت پر کافی خوش ہیں۔ میچ بہت اچھا تھا اور اب وہ امید کرتے ہیں کہ اگلی بار بھارت جیتے گا۔ دوسری طرف ان کی بیگم بھی پاکستان کی دوبارہ جیت کے لئے دعاگو ہیں۔