پاکستان اور افغانستان میں آج آنے والے زلزلے نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
پیر کے روز 5 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے شمالی علاقوں باجوڑ، مہمند، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت افغانستان کے کئی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔
جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا شہر جلال آباد تھا۔
دوسری جانب چین میں زلزلے کے جٹھکوں نے تباہی مچا دی ہے۔ چین کے صوبے سویشان میں 6 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے عمارتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے پہاڑوں میں سے بھی دھواں اٹھ رہا ہے، پہاڑ کے ہلنے اور کھسکنے کی ویڈیو وائرل ہے، جبکہ عمارت جھول رہی ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔