سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں تو بہت ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے وہیل مچھلی کی آواز سنی ہے؟ اگر نہیں سنی تو سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں سمندر کا نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ سامنے ہی ایک لڑکی سمندر کے اندر تیر رہی ہے، یوں محسوس ہو رہا ہے کہ یہ لڑکی کشتی کے سہارے تیر رہی ہے۔
لیکن کہتے ہیں نا جب سمندر خاموش ہو جائے تو ضرور کچھ ہونے والا ہوتا ہے، ایسا ہی کچھ اس لڑکی کے ساتھ ہوا، خاموش سمندر میں جب لڑکی سمندر کے گہرے میں لطف اندوز ہو رہی تھی، تب ہی اس کے سامنے یوں محسوس ہوا کہ اس کے سامنے سمندر کے اندر سے کوئی چیز نکل رہی ہے، کوئی دیوہیکل چیز۔
اس وقت کشتی میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے جب انہوں نے ایک دیوہیکل وہیل کو اپنے سامنے دیکھا، آنکھیں کھلی رہ گئیں تھیں کیونکہ قصے کہانیوں میں جن وہیل مچھلی کا تذکرہ سننے کو ملتا تھا اس کے مقابلے میں براہراست نظارہ کافی مختلف تھا۔
لیکن خوف اور دہشت کے عالم میں جب وہیل مچھلی نے اپنی خوفناک آواز نکالی تو وہاں موجود ہر ایک کی آواز غائب ہو گئی، تمام خواتین جو وہیل کو دیکھ کر چیخ رہی تھیں یکدم جیسے انہیں سانپ سونگھ گیا ہو۔
ویڈیو میں موجود وہیل مچھلی خوفناک آواز کئی صارفین نے بھی پہلی مرتبہ سنی تھی، عجیب سی منفرد آواز جو کہ پہلے کبھی سنی نہیں گئی تھی صارفین کو بھی حیرت زدہ کر رہی تھی۔