بجلی کا بل ٹھیک کروانے کے لیے بجلی کے دفتر آنے والا شخص ٹینشن سے ہی انتقال کر گیا, ویڈیو وائرل

image

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا ایک شہری بل کم کروانے واپڈا کے دفتر گیا تو زیادہ ٹینشن ذہن پر لینے کی وجہ سے موقع پر انتقال کر گیا۔

بجلی کے دفتر کے باہر ایک شخص اپنی اہلیہ کے ساتھ بجلی کا بل ٹھیک کروانے کی غرض سے آیا تاہم ٹینشن سے ہی وفات پاگیا۔ آدمی کی لاش بجلی کے دفتر کے کاٶنٹر کے باہر ہی رکھی رہی اور اس کے ساتھ آٸی ہوٸی خاتون اس کے آگے زار و قطار روتی رہی۔

ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ یہ آدمی واپڈا کے دفتر بجلی کا بل ٹھیک کروانے کے لیے آیا تھا مگر اس نے ٹینشن ذہن پر سوار کرلی تھی کہ وہ گرا اور انتقال کر گیا۔

ویڈیو بنانے والا شخص کا کہنا تھا کہ یہ گلستان کالونی جی بلاک کا علاقہ ہے۔ ویڈیو میں مرحوم کی لاش کے پاس لوگوں کا رش دیکھا جا سکتا ہے اور ایک خاتون لاش سے لپٹ کر رو بھی رہی ہیں۔ جو بظاہر اس شخص کی بیوہ ہوسکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US