کراچی میں آج شام ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کو سن کر ہر کوئی افسردہ ہے ۔ ایک جوان بچے کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔
کراچی کے علاقے حیدرآباد کالونی میں احمد نامی لڑکے کو اس وقت ڈکیتوں نے اپنی گولی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی گاڑیوں کے پارٹس کی دکان پر پہنچا ۔
احمد نے بینک سے 9 لاکھ روپے کی بھاری رقم نکالی، ڈاکوؤں نے اس وقت سے اس کا پیچھا کیا اور روم لینے کے لئے اس کی دکان تک آپہنچے
جب اس نے ڈکیتی کی مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو اس کو گولی ماردی۔ احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے والد کے قدموں میں جا گرا اور دم توڑ دیا۔ اہل علاقہ اس پر سراپا احتجاج ہیں کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں اور وہ ہمیں تحفظ دینے کی کوششیں کیوں نہیں کر رہے۔ اہل علاقہ کے مطابق احمد ایک شریف اور پڑھا لکھا
بچہ تھا اس نے کچھ وقت پہلے ہی میٹرک پاس کیا تھا۔