اسٹیڈیم کی لائٹ بند کردو، میچ جیت جاؤ گے ۔۔ مومن ثاقب نے بھارتی فین کو مشورہ دیا تو اس نے کیا کیا؟

image

سری لنکا کے خلاف بھارت کو ہونے والی شکست نے جہاں بھارت میں سکتا طاری کر دیا ہے وہیں اب کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی آ رہی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

پاکستانی اداکار اور میمر مومن ثاقب نے اسٹیڈیم میں بھارتی شہری کے ساتھ کچھ ایس کیا کہ سب کی توجہ حاصل کرلی۔

مومن ثاقب اس وقت اسٹیڈیم میں ایک بھارتی کرکٹ فین کے ساتھ موجود تھے جو سری لنکا کو جیتتا دیکھ افسوس کر رہا تھا، جس کے بعد مومن نے کہا کہ آپ بھارت میں کہاں سے ہو؟

بھارتی نے بتایا کہ وہ آندھراپردیش سے ہے، یہ کہتے ہی مومن نے کہا کہ بس گلے لگ جا، ایس کر یہ اسٹیڈیم کی لائٹ کاٹ دے، کیونکہ میں چاہتا ہوں پاکستان اور بھارت کا فائنل میں مقابلہ ہو۔

دراصل مومن بھارتیوں کی شکست پر مزے لے رہے تھے، یوں میچ ہاتھ سے جاتا دیکھ مومن نے شاہ رخ خان کی نقالی کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

عین ممکن ہو یہ مومن ثاقب کی مزاحیہ ویڈیو کا حصہ ہو، جس میں انہی کا ساتھی بھارتی شہری ہونے کا کردار نبھا رہا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US