ان کی شادی سعودی طریقے سے ہوئی۔۔ پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد نواز کی شادی سعودیہ میں کس سے ہوئی اور فیملی میں کون کون ہے؟ دیکھیں ان دیکھی تصاویر اور ویڈیو

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹارمحمد نواز جنہوں نے پاک انڈیا میچ میں اپنی پرفارمنس سے تہلکہ مچادیا۔ وہ اس وقت ایشیا کپ پاکستان اسکواڈ کا حصہ ہیں، ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوا تھا۔

محمد نواز کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ان کی رہائش پنڈی کے ریلوے سٹیڈیم کے قریب واقع تھی۔ متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس لڑکے نے جب کرکٹ میں دلچسپی لینی شروع کی تو وسائل اتنے نہ تھے کہ یہ شوق آسانی سے پورا کر سکے لیکن ان کی خوش قسمتی تھی کہ انہیں کچھ ایسے مخلص لوگ میسرآ گئے جنہوں نے ان کے شوق کو آگے بڑھایا اور اس ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیا۔

محمد نواز نے راولپنڈی کی طرف سے کھیلتے ہوئے سیالکوٹ کے خلاف انڈر 16کے ایک ریجنل میچ میں ساٹھ رنز بنانے کے علاوہ چار وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے انڈر15 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ بنائی اس ٹیم کے کپتان بابر اعظم تھے۔اسی دورے میں ان کی لیفٹ آرم اسپن بولنگ کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں۔ نواز کے لیے بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے کا تجربہ نیا نہیں ہے۔ یہ تعلق 2012 سے قائم ہو چکا ہے جب نواز نے جنوبی افریقہ کے دورے اور پھر آسٹریلیا میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں متاثر کن آل راؤنڈ کارکردگی دکھائی تھی۔

محمد نواز نے حالیہ میچ میں اپنی پرفارمنس سے سب کو چونکا دیا ہے، اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں اپنی کارکردگی سے پاکستان کی فتح میں اپنا شاندار کردار ادا کیا۔ انڈیا کے خلاف میچ میں شائقین کے جذبات الگ ہی طرح کے ہوتے ہیں اور شائقین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کو اس میچ میں فتح ہو، یہی وجہ ہے کہ پاک انڈیا میچ میں کسی بھی کھلاڑی کی کارکردگی اسے لائم لائٹ میں لے آتی ہے۔ گذشتہ میچ میں محمد نواز کی عمدہ پرفارمنس نے انہیں ایک دم ہیرو بنا دیا۔ جس کی وجہ سے لوگ اب ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ تو آئیے ہم ان کے بارے میں ان کی فیملی کے بارے میں یہاں اپنے قارئین کو کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں جو یقیناً دلچسپی کا باعث ہوں گی۔

محمد نواز شادی شدہ اور ایک خوبصورت بچی کے والد بھی ہیں ، ان کی بیگم کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ ان کی رہائش جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں تھی اور وہیں ان کی شادی بھی ہوئی۔ ان کی بیگم کا نام ایزدیہار ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ ان کی منگنی 5 سال رہی اس کے بعد شادی ہوئی۔ ان کی شادی 2018 میں ہوئی۔ جس میں ایزدیہار نواز نے سفید لباس پہنا تھا اور وہ شہزادی جیسی خوبصورت لگ رہی تھی۔ محمد نواز نیلے رنگ کے لباس میں خاصے ہینڈسم دکھائی دے رہے تھے اور اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اس وقت انٹرنیٹ پر وائرل ہیں اور لوگوں میں خاصی پسند بھی کی جا رہی ہیں۔ محمد نواز اپنی حالیہ کامیابیوں میں اپنی بیگم کو کریڈٹ دینا نہیں بھولتے۔ 2018 میں شادی کے بعد سے میری بیگم نے بھی میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے جس کی وجہ سے میری کرکٹ پر توجہ بڑھتی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US