کروڑوں کی گاڑیاں، مال ڈوب گیا ۔۔ انڈس ہائی دریا بن گیا، سیلاب نے پورا ہائی وے ہی ختم کر دیا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سندھ میں موجود انڈس ہائی وے اس وقت سیلابی پانی کی وجہ سے نہر کا منظر پیش کر رہا ہے، سیلابی ریلے کا پانی اس وقت پورے ہائی وے پر موجود ہے۔

سخت دھوپ کے باوجود ہائی وے پر گہرا پانی موجود ہے، جو کہ تھم ہوا نہیں ہے بلکہ چلتا پانی ہے۔ ساتھ ہی اسی نہر نما سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بھی ڈوبی ہوئی ہیں۔

انڈس ہائی وے پر ناتھان شاہ سے دادو شہر کو جانے والا راستہ شدید سیلابی صورتحال ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے یہاں کوئی روڈ تھا ہی نہیں بلکہ نہر تھی۔

گہرے پانی میں ٹرالر بھی الٹ چکا ہے، اور اب یہ ٹرالر یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے کافی عرصے سے یہی موجود ہے۔ سوشل میڈیا پر انڈس ہائی کی حالت زار دیکھ کر لوگ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US