کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور شہری دوبارہ ڈاکوؤں کے نشانے پر آنے لگے ہیں۔
ایک سی سی ٹی فوٹیج جو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ایک بائیک سوار کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے اور جیسی ہی بائیک پر سوار ہوکر چلانا شروع کرتا ہے تو پیچھے سے 3 ڈاکو موٹر سائیکل پر آجاتے ہیں اور اسے گھر لیتے ہیں۔
ڈاکو اپنی کارروائی میں مصروف ہوتے ہیں کہ اچانک ایک سیکیورٹی گارڈ ان ڈاکوؤں کی طرف دور سے فائرنگ کرتا ہے اور وہ دم دبا کر بھاگتے ہیں۔ 2 ڈاکو بھاگنے میں کامیاب تو ہوجاتے ہیں لیکن ایک سیکیورٹی گارڈ اور اس شخص کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس کے بعد اس کی خوب کٹائی لگتی ہے۔ بعد ازاں مار کھانے کے بعد وہ آخری ڈاکو جان چھڑوا کر تیزی سے بھاگ نکلتا ہے۔
ویڈیو آپ بھی دیکھیئے