اسکول کے بچوں کے لیے خوشخبری ۔۔ 4 بڑے احکامات دے دیے گئے

image

پاکستان کے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طالب علم اور ان کے والدین کو نجی اسکولز ایک ایسی اذیت میں مبتلا کرتے ہیں جس کا اندازہ صرف والدین ہی لگا سکتے ہیں۔

لیکن اب کچھ حد مشکلات کم ہو رہی ہیں، ایسی ہی ایک خوشخبری کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے والدین کی شکایت پر ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے کچھ حد تک والدین کو سکھ کا سانس دیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ کے احکامات کے مطابق پرائیوٹ اسکولز، والدین پر کتب، یونیفارم اور اسٹیشنری لینے پر کسی مخصوص دکان کے لیے دباؤ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

والدین کی شکایت پر ادارے نے باقاعدہ نجی اسکولز کو مراسلہ بھیجا ہے، جس میں احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے۔ البتہ تعلیمی ادارے اپنے اسکول کا لوگو کتب، رجسٹرڈ پر لگا سکتے ہیں، تاہم والدین کو یہ ہدایات بھی نہیں دے سکتے ہیں کہ مخصوص دن فوڈ آئٹمز، پیسے یا مخصوص کپڑے پہن کر آںے ہیں۔

والدین سے ایک سے زائد ماہ کی فیس بھی مانگی نہ جائے، 5 سال سے پہلے یونیفارم تبدیل نہیں ہو سکتا ہے، اس کے لیے اجازت ضروری ہوگی۔

دوسری جانب لیٹ فیس پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، نہ ہی اسکول سے طلبہ کو نکالا جاسکے گا۔ کسی بھی طالب علم کو تین سے کم فیس کی عدم ادائیگی پر امتحانات میں شرکت نہیں روک سکتا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US