سخت، پتھریلی اور کچی قبریں ۔۔ اس قبرستان میں صرف بچوں کی قبریں کیوں ہیں؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر پاکستان کے ایسے کئی مقامات ہیں جن سے متعلق کچھ ایسی معلومات وائرل ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

یوٹیوبر باسط علی کی جانب سے پنجاب کے علاقے مناواں میں موجود ایک ایسے قبرستان پر سب کی توجہ مبذول کرائی، جہاں صرف بچوں کی قبریں موجود ہیں۔ شریف پورہ کا یہ قبرستان بچوں کی قبروں کے حوالے سے مشہور ہے۔

ننھے، نومولود، کم عمر بچے، جو ابھی اس دنیا کی حقیقت کو سمجھ بھی نہیں پاتے، کسی ایسی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں یا قتل کر دیے جاتے ہیں، جو کہ معاشرے پر ایک بے حسی کا ٹھپہ ہوتی ہے۔

لیکن مناواں کا یہ قبرستان ان جنت کے پھولوں سے بھرا ہوا ہے جنہیں حوص کے پجاریوں نے روند ڈالا، باسط نے کچھ ایسی قبریں بھی دکھائیں جہاں لائن سے بچے ہی بچے مدفون ہیں۔

باسط علی سے ایک ایسے ہی افسردہ شخص نے بات کی، جس کی بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، چاچا کا کہنا تھا کہ میری بھتیجی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ن لیگ کا اہم شخص ہے، وہ اثر و رسوک رکھنے والے لوگ ہیں، لیکن ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔

قبرستان میں چھوٹی چھوٹی قبروں پر ڈلے پھول اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ ان ننھی جانوں کو آگے بڑھنا تھا، ان کا بچپن چھین کر انہیں تکلیف پہنچائی گئی۔

باسط علی سے بات کرتے ہوئے اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ یہ یہاں زیادہ تر وہی بچے لائے جاتے ہیں، جن کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے، یہ سنتے ہی خود باسط بھی صدمے میں تھے، کیونکہ نگاہ جہاں جہاں تک جا رہی تھی بچے ہی دکھائی دے رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US