سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیوز تو بہت سی ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو کافی وائرل ہے، ویسے تواسپتال ایک ایسا مقام ہے جہاں سنجیدگی اور افسردگی ہی پائی جاتی ہے، لیکن ایک مریض ایسا بھی تھا جس نے بہت سو کو خوف میں مبتلا کیا تو کسی کو ہسنے پر مجبور کر دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ خاتون مریضہ اپنے کمرے میں لیٹا تھا، تو اچانک ڈاکٹر جو کہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سفید ماسک اور کپڑے پہنے تھے۔
اس یونیفارم میں ڈاکٹر تھوڑا عجیب معلوم ہو رہا تھا، تاہم جیسے ہی وہ مریضہ کے پاس گیا تو مریضہ کچھ اس طرح خوف کے مارے چیخی کہ ساتھ لیٹا مریض بھی خوف کے مارے اٹھ بیٹھا۔
دراصل مریضہ کو لگا کہ میرا آخری وقت آ گیا ہے اور یہ جو سامنے سفید رنگ کے کپڑے پہنے شخص کھڑا ہے یہ ملک الموت ہے، بس پھر کیا تھا، چیخ و پکار کا ایسا بازار گرم ہوا کہ سب کو سانپ سونگ گیا، اور صرف اسی مریضہ کی آواز تھی، بہر حال بعدازاں ڈاکٹر نے اپنا ماسک اتار کر اسے یقین دلایا کہ میں ڈاکٹر ہوں موت کا فرشتہ نہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔