باتھ روم میں یہ لال بٹن بھی ہوتا ہے۔۔ کچھ ہوٹل میں ایسا کرنے کے پیچھے کیا راز ہے؟

image

اکثر ہوٹلوں اور اسپتالوں کے باتھ روم میں ٹوائلٹ کے پاس سرخ رنگ کا بٹن موجود ہوتا ہے۔ بظاہر تو لوگ اس بٹن کو نظر انداز کردیتے ہیں لیکن پاکستان میں بہت کم لوگ اس بٹن کے فوائد سے آگاہ ہیں۔ آج ہم آپ کو اس حوالے سے ایسی معلومات دیں گے جس سے آپ بھی پریشانی میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس بٹن کو کیا کہتے ہیں؟

یہ بٹن دراصل ایمرجنسی بٹن کہلاتا ہے اور اکثر اس پر SOS لکھا ہوتا ہے جس سے مراد Save Our Ship کے ہوتے ہیں۔ یہ مدد مانگنے کا طریقہ ہے جو مختلف جگہوں پر بٹن کی صورت دیا جاتا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے الارم یا سائرن بجنے لگتا ہے اور لوگوں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ بٹن دبانے والا کسی مشکل میں ہے۔

ایمرجنسی بٹن کا استعمال

اسپتال اور ہوٹل کے باتھ روم میں یہ بٹن اس لئے دیا جاتا ہے تاکہ مریض یا باتھ روم جانے والا شخص کسی مصیبت میں گرفتار ہوجائے تو فوری طور پر بٹن دبا کر مدد حاصل کرسکے۔ اسپتال کے مریضوں کے اکثر ٹوائلٹ میں پھسل کر گرنے کا خطرہ ہوتا ہے یا پھر ہوٹل میں دروازہ لاک ہوجاتا ہے۔ اس صورت میں یہ بٹن کارآمد ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ہوٹلوں میں اس مقصد کے لئے ٹوائلٹ کے پاس ٹیلیفون بھی دیا جاتا ہے۔ امریکہ کا قانون بھی ان تمام ایمرجنسی بٹنز کے بروقت کام کرنے پر زور دیتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US