گھر کا فرنیچر کھڑکی سے اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں۔۔ دنیا کے چند ایسے عجیب و غریب رواج جن کو سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

جب لوگ دوسرے ملک کے سفر پر جاتے ہیں تو وہاں کے عجیب و غریب کلچر کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں مصر میں ہونے والی دلہن کی سہیلیاں اس کی چٹکیاں کاٹتی ہیں؟ اس عمل کو دلہن کے لئے خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ایسے ہی چند عجیب و غریب رواجوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔

ہر سال گھر کا فرنیچر اٹھا کر باہر پھینک دیتے ہیں

جی ہاں یہ مہنگی ترین رسم ساؤتھ افریقا میں ہر سال ادا کی جاتی ہے۔ نئے سال کی پہلی شام گھر کا تمام پرانا فرنیچر اٹھا کر کھڑی سے باہر پھینکا جاتا ہے۔ اس رسم سے مراد یہ ہے کہ پچھلے سال کی کوئی بھی بدقسمتی گھر میں نہ رہ جائے۔ البتہ اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ فرنیچر پھینکنے سے کسی کو چوٹ نہ لگے۔

ہری اور پیلی ٹوپی

فرانس میں لڑکیوں کی 25 سالگرہ کے بعد ہر سال 25 نومبر کو سینٹ کیتھرین نامی تہوار منایا جاتا ہے اس میں لڑکیوں کوہری اور پیلی ٹوپی پہنائی جاتی ہے۔ یہ رنگ ذہانت کا اظہار کرتے ہیں اور کچھ لڑکیاں اس تہوار کے ذریعے اچھا ساتھی تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

کنوراوں پر دار چینی پھینکنا

ڈنمارک میں سولہویں صدی کی ایک رسم آج بھی برقرار ہے۔ اس رسم کے مطابق بلوغت رک پہنچنے کے بعد اگر کسی کی سالگرہ آجائے اور وہ غیر شادی شدہ ہو تو اس کے دوست اس پر دار چینی کا پاؤڈد پھینکتے ہیں۔ یہ روایت اس دور کی ہے جب مصالحے کے تاجروں کے پاس براعظموں میں گھومتے رہنے کی وجہ سے شادی کرنے کا وقت نہیں ہوتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US