ریلیف کیمپ میں 2 جوڑوں کی شادی ۔۔ سیلاب متاثرین کی ریلیف کیمپ میں شادی سے اداس چہرے کِھل اٹھے، شادی کی تقریب میں کیا کچھ ہوا؟

image

سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے ریلیف کیمپ میں موجود لوگ اپنا سب کچھ لٹ جانے کے بعد بھی خوشیاں منانا نہیں بھولے جو ان کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

حیدر آباد کے ریلیف کیمپ میں دو جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس سے ان کے دکھ خوشیوں میں بدل گئے۔ خیرپور سے آنے والے دو متاثرہ جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی کی تقریب نہایت سادگی اور خوبصورتی کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں جوڑوں نے اپنے اپنے ثقافتی رنگ کے لباس زیب تن کیئے۔ باقاعدہ طور پر شادی کا اسٹیج بھی تیار کیا گیا اور ساتھ ہی رسمیں میں ہوئیں۔

دونوں نوجوان جوڑوں کا تعلق ضلع دادو کی تحصِل خیرپور ناتھن شاہ سے ہےاور پہنور برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں کی شادی پہلے سے طے تھی مگر سیلاب کی تباہی کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی۔

تاہم ریلیف کیمپ میں یادگار شادی کرکے ان جوڑوں نے اپنی خوشگوار زندگی کا آغاز کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US