سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ دلچسپ اور حیرت انگیز ہوتی ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ایک ایسی دلچسپ ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی، جب منکوحہ اچانک اپنی دلہن کے گھر آ گیا، اور دلہن کے شرمانے کے انداز نے سب کی توجہ حاصل کی۔
دراصل ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پیج پر لکھا گیا تھا کہ جب نکاح کے بعد پہلی بار جب آپ کا منکوحہ آپ کے گھر آئے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا جیسے ہی اندر داخل ہوتا ہے، تو زمین بیٹھی دلہن کچھ کام کر رہی ہوتی ہے۔
لیکن دلہے کو دیکھتے ہی لڑکی فورا اٹھ جاتی ہے اور اپنے سر پر دوپٹہ اوڑھنے لگتی ہے۔ صرف دوپٹہ ہی نہیں بلکہ کمرے کے پردے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی تاہم دلہے میاں سامنے آ گئے۔
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنے جیون ساتھی سے بات کرتے ہوئے شرماتے ہیں یا پھر ارینج میرج کے ذریعے آپ جیون ساتھی سے پہلی بار ملتے ہیں۔ لیکن ان دونوں صورتوں میں لڑکے اور لڑکی کے لیے ایک ایسا لمحہ ہوتا ہے جو کہ منفرد اور سب سے الگ ہوتا ہے۔