اکثر مشہور شخصیات کی تصاویر انسان کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے، کہ انہیں پہلے کہیں دیکھا ہے مگر کہاں؟
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اس تصویر میں موجود شخصیت کافی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، اگر آپ نہیں پہچان پائے تو رک جائیے جناب، کیونکہ اس تصویر میں شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے مشہور رہنما شفقت محمود ہیں۔
سابق وزیر تعلیم نے کرونا دور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں دی جانے والی چھٹیوں کی وجہ سے کافی توجہ حاصل کی، یہاں تک کہ ان کے اوپر بھی میمز بننے لگی تھیں، جنہیں وہ خود بھی انجوائے کرتے تھے۔
لیکن ان کی مونچھوں کے انداز سے بہت سے لوگ اس شخصیت کو پہچان گئے تھے، کیونکہ اگرچہ جوانی کا حصہ اب ختم ہو گیا لیکن شفقت محمود کی مونچھے اب بھی ویسی ہی ہیں۔
ساتھ میں موجود خاتون کو اگر آپ ان کی بیٹی تارہ محمود سمجھ رہے ہیں، تو آپ غلط ہیں، کیونکہ یہ تارہ محمود کی والدہ ہیں۔ تارہ محمود ہو بہو اپنی والدہ کی کاپی معلوم ہو رہی ہیں۔
یہ تصویر بھی تارہ محمود نے شئیر کی تھی ساتھ ہی ہیش ٹیگز کا استمعال کیا گیا تھا، جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میری دنیا، میرے والدین اور میرا سب کچھ۔