پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں عوام انداز کے ساتھ کھانا کھاتے دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں عوام کے ساتھ جلسے میں خطاب کیا، جہاں کے مشہور ریسٹورینٹ میں انہوں نے اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے سامنے چائے کا کپ اور چند روٹیاں رکھی جسے وہ چائے میں ڈبو کر کھانے رہے ہیں اور ساتھ ہی گفتگو بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین عمران خان کے کھانا کھانے کے اس عمل کو عوامی انداز قرار دے رہے ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہے کہ عمران خان نہایت سادگی کے ساتھ چائے میں روٹی ڈبو کھا رہے ہیں۔