گذشتہ کئی دن سے کراچی سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کے بعد کراچی کی بارشوں کی دعائیں کر رہی ہے۔ ہیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔
کراچی میں گرمی کی ستائی عوام کو محکمۂ موسمیات کی جانب سے بارش کی خوشخبری سنائی ہے، جس کے مطابق آج سے 13 ستمبر تک ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ آندھی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران شہر میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کردی ہے۔
کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ 13ستمبر کو شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ محکمۂ موسمیات نے مزید تایا ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹھہ میں آندھی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔