محنت کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے۔ کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ جو جس نیت سے محنت کرتا ہے اللہ اس کو اس کے بدلے نیک اور حلال رزق فراہم کرتا ہے۔ گھر کا کفیل ایک مرد کو سمجھا جاتا ہے جو اپنی طرف سے ہر ممکنہ کوشش کرتا ہے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے حلال روزی کما سکے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کراچی کے سی ویو پر ایک لڑکا یوں شورما بیچ رہا ہے۔ جب اس سے کسی نے پوچھا کہ یہاں شورما بیچ رہے ہو وہ بھی مکمل دکان جیسی پیکنگ میں؟ ذائقہ بھی اس کا بہترین ہے اور تم کم عمر بھی ہو ۔۔
جس پر اس لڑے نے بتایا کہ میرے والد نے ڈی ایچ اے میں دکان کے سامنے ٹھیہ لگایا ہے اور وہ وہاں یہ بنا کر بیچتے ہیں، میں وہ شورما یہاں لے آتا ہوں اورتشہیر کرتا ہوں تاکہ جو لوگ یہاں کھائیں انہیں اچھا لگے تو وہ والد کے پاس جا کر بھی کھا سکیں۔ یہ تمام چیزیں صاف ستھری اور گھر کی بنی ہوئی ہوتی ہی۔
میں بس اپنے والد کی مدد کرنے کی غرض سے یہ کام کر رہا ہوں اور آج رات پاکستان کا سری لنکا سے میچ بھی ہے۔ میرے والد نے اپنے ٹھیے پر سکرین بھی لگائی ہے تاکہ بڑی تعداد میں لوگ وہاں آئیں اور اس سے ان کا چھوٹا سا کاروبار بھی چل سکے۔