عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان کے خلاف مقدمہ دفعہ 504/506 کے تحت درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں دفعہ 188/189 بھی درج ہے۔

اس سے پہلے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ: " قانون کے ہاتھ جو غدار کے گریبان تک پہنچنے چاہیے تھے وہ نہیں پہنچے۔ " انہوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنی حکومت سے بھی شکوہ ہے، کیوں قانون کے ہاتھ اس کے گریبان تک نہیں پہنچتے؟ عمران خان چوک پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، پولیس نے بنی گالا جانے والے راستے کو بھی بند کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US