پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کو خطے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز، قومی سلامتی کے تقاضوں اور موجودہ حالات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اساتذہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو مس انفارمیشن اور منفی پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے حقائق پر مبنی تحقیق اور درست معلومات حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک خوش نصیب قوم ہیں کہ ہمیں بے پناہ وسائل کے ساتھ ایک مضبوط اور پیشہ ور فوج میسر ہے جو ملک کی سلامتی، کامیابی اور ترقی کی ضامن ہے۔
اساتذہ نے پاکستان اور پاک فوج سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی آگاہی نشستیں وقت کی اہم ضرورت ہیں، جو نوجوانوں میں شعور، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیتی ہیں۔