والدین کی بیٹے کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ۔۔ایسا انوکھا واقعہ جب ایک لڑکی لڑکا بن گئی، مکمل واقعہ آپ کو بھی حیرانی میں ڈال دے گا

image

ہری پور(راجہ سعادت علی ترک سے) میں ایک انوکھا کرشمہ سامنے آیا جب ایک 13 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی۔

ذرائع کے مطابق ہری پور موضع درویش کے رہائشی شخص طاہر محمود جس کی پانچ بیٹیاں تھیں اور اسے بیٹے کی خواہش تھی کہ مالک کائنات نے اس کے دوسرے نمبر والی بیٹی جس کا نام کشف تھا اچانک اس کی جنس کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا۔

پھر کشف نے اپنے والدین کو اس بات سے آگاہ کیا جس کے بعد کشف کے والدین نے اپنی بیٹی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جس کے نتیجے میں کشف کا باقاعدہ طور پر علاج شروع کیا گیا۔

ہری پور کھلابٹ ٹاون شپ کے مقامی ہسپتال میں اس کا آپریشن کیا گیا جس کے بعدکشف کی جنس تبدیل ہو گئی۔ کشف جب لڑکی سے لڑکے میں تبدیل ہوئی تو والدین نے اس کا نام ابراہیم رکھا۔

ابراہیم کا کہنا ہے کہ وہ بڑا ہو کر اپنے والدین کی خدمت اور ان کام میں ہاتھ بٹائے گا۔ ساتھ ہی محنت مزدوری کر کے اپنی بہنوں کی شادی کروائے گا۔ ابراہیم کے والدین آج بہت خوش ہیں اور ان کا یہی کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی خواہش پوری کر دی ہے۔

مذکورہ پوسٹ جیو ہزارہ نامی سوشل میڈیا نیوز پیج پر شئیر کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US