فرق تلاش کریں ۔۔ تصویر میں چھپے 5 فرق کو 15 سیکنڈ میں تلاش کریں

image

ویسے تو آپ کو سوشل میڈیا سائٹس پہ ہر روز ہی پہیلیاں دیکھنے کو ملتی ہوں گی جس میں آپ کو مختلف طریقے سے اپنے دماغ کو استعمال کرنے کا موقع ملتا ہوگا، ایسی ہی کچھ پہیلیاں ہم آپ کے سامنے پیش کرتے رہتے ہیں جس سے آپ کو اپنی ذہانت آزمانے کا موقع ملتا ہے۔ دیکھنے میں یہ پہیلیاں بہت سادہ اور آسان ہوتی ہیں لیکن اگر آپ اس کو غور سے دیکھیں تو یہ اتنی آسان نظر نہیں آئیں گی کہ آپ اس کا جواب 15 سیکنڈ میں تلاش کر سکیں۔ صرف ذہین اور حاضردماغ افراد ہی اس کا جواب 15 سیکنڈ میں دے سکیں گے۔

بظاہراس تصویرمیں آپ کو زیادہ فرق نظرنہیں آئے گا، لیکن اگرآپ کا مشاہدہ اچھا ہے تو آپ اس تصویرمیں موجود فرق کو15 سیکنڈ میں تلاش کرلیں گے۔ لیکن اگر آپ اس فرق کو تلاش نہیں کرسکتے تو جواب جاننے کے لئے نیچے دی گئی تصویرکو دیکھیے۔

1۔ تصویر میں موجود خاتون جو سبزی بنا رہی ہیں ان کے پاس رکھے آلوؤں میں فرق ہے۔

2۔ جس کاؤنٹر پر سبزی بنا رہی ہیں۔ اس میں آگے کی طرف دراز ہے جس میں سے ایک میں ہینڈل ہے اور ایک میں نہیں ہے۔

3۔ خاتون کے پیچھے کیبنٹ میں ٹی پاٹ میں فرق موجود ہے۔

4۔ کیبنٹ میں موجود جارکی تعداد میں فرق ہے۔

5۔ کھڑکی کے پیچھے نظر آتے درختوں میں فرق ہے۔

ہمیں امید ہے یہ تصویری پہیلی آپ کو پسند آئے گی۔ اسے اپنے دوستوں میں شئیر کریں اور دیکھیں کہ آپ کے دوست 15 سیکنڈ میں یہ فرق تلاش کرپاتے ہیں یا نہیں۔ تو ہوجائے امتحان۔۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US