اپنی جان کی پروہ کرتا تو پورا ہسپتال خطرے میں پڑ جاتا ۔۔ سیکیورٹی گارڈ کا ایسا قدم جس نے ہزاروں لوگوں کی جان بچالی

image

ایک دوسرے کی مدد کرنا اور اپنے مفاد سے زیادہ دوسروں کا خیال کرنے والے نیک بندے اس دنیا میں اب بھی موجود ہیں جو دوسروں کی زندگی کو پھولوں جیسا بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔ ایک اچھا انسان وہی ہے جس کے ہاتھ اور پاؤں سے دوسرا انسان محفوظ رہے۔

کراچی کے علاقے حیدری میں واقع ویٹ ہسپتال میں بطور گارڈ ملازمت کرنے والے منیر علی نے ایک ایسا قدم اٹھایا کہ ان کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ گزشتہ روز ہسپتال میں ڈکیت گھس آئے جن کے پاس اسلحہ بھی تھا۔

منیر علی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک ڈکیت کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان کی فکر کیے بغیر ہسپتال کی حفاظت کی اور خود زخمی ہوگیا۔ ایس ڈی پی او نارتھ ناظم آباد اور ایس ایچ او نے منیر کی عیادت کرتے ہوئے انکو سراہا اور بہادری پر داد پیش کی۔

منیر کا کہنا ہے کہ: " اگر میں اس وقت اپنی جان کی پروہ کرتا تو ہسپتال میں موجود ہزاروں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی، کوئی اپنے مالی اسباب سے ہاتھ دھو بیٹھتا تو کوئی شاید زندگی بھر کی جمع پونجی لُٹا چکا ہوتا۔ میں نے اپنی صاف اور نیک نیتی سے وہ قدم اٹھایا اور میرے خُدا نے مجھے سرخرو کیا۔ "


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US